لاہور (پنڈی پوسٹ نیوز)حکومت پنجاب کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے چار روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ یہ مہم 13 اپریل سے 16 اپریل تک جاری رہے گی، جس کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے افتتاحی تقریب کے موقع پر کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے جس کے مکمل خاتمے کیلئے اجتماعی کاوشیں ناگزیر ہیں۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو لازمی طور پر پولیو کے قطرے پلوائیں تاکہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھا جا سکے۔انہوں نے متعلقہ محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ مہم کے دوران سو فیصد اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جائے اور کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلائیں اور دور دراز علاقوں میں بھی خصوصی توجہ دی جائے۔محکمہ صحت کے مطابق اس انسداد پولیو مہم کے دوران 5 لاکھ 85 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس کیلئے فیلڈ ٹیمیں، موبائل ٹیمیں اور ٹرانزٹ پوائنٹس پر بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ مہم کی سخت مانیٹرنگ کی جائے اور تمام انتظامی و سکیورٹی امور کو بہتر انداز میں یقینی بنایا جائے تاکہ مہم کامیابی سے مکمل ہو سکے۔