اوکاڑہ (پنڈی پوسٹ نیوز) ڈسٹرکٹ کورٹ نے بیوی پر بدکاری کا الزام عائد کرنے والے ملزم شوہر کو 80 کوڑوں کی سزا کا حکم دے دیا۔ ملزم نے اپنی بیوی پر بدکرداری کا الزام لگایا تھا جبکہ پیدا ہونے والی اپنی بیٹی کو بھی ناجائز قرار دیا تھا۔
ایڈیشنل سیشن جج رانا خلیل احمد خان کی عدالت نے ملزم کو 80 کوڑے مارنے کا حکم سنایا۔ استغاثہ کی پیروی سینیئر قانون دان نیر اقبال لکھوی نے کی۔ متاثرہ
خاتون نے اپنی مدعیت میں شوہر محمد بوٹا کے خلاف حدود آرڈیننس کے تحت قذف کا استغاثہ عدالت میں دائر کیا۔
دوران سماعت ملزم اپنی بچی کو ناجائز ثابت نہ کر سکا جبکہ اپنی طرف سے عائد کیے گئے الزامات سے مکر گیا اور بچی کو جائز تسلیم کر لیا۔
عدالت کے اس فیصلے کو ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا فیصلہ قرار دیا جا رہا ہے۔