امریکہ اسرائیل ایران جنگ بندی امن کی جانب پہلا قدم ثابت ہوگی نصراللہ خان

راولپنڈی امریکہ اسرائیل ایران جنگ بندی امن کی جانب پہلا قدم ثابت ہوگی اور حتمی ہدف خطے میں پائیدار اور دیرپا امن کے قیام کا باعث بنے گا وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خطے میں امن و سلامتی کے فروغ اور جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا ہے جنھوں نے مل کر خطے میں جنگ کے خاتمے کی انتھک کوشش کی اور اس میں کامیاب ہوئے ان خیالات کا اظہار پاک فوج لورز کے ضلعی صدر نصر اللہ خان نے پاک فوج کے حق میں نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا نصراللہ خان نے کہا کہ

میں نے سیاسی و عسکری قیادت کی ایسی کوآرڈینیشن نہیں دیکھی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، فیلڈ مارشل نے سیاسی قیادت کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر کوشش کی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ طاقت کے مراکز مل کر کام کریں تو پاکستان عالمی سطح پر کتنی کامیابیاں حاصل کرسکتا ہے جنگ بندی میں پاکستان کا کلیدی کردار ملک کا وقار بلند کرتا ہے انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ پائیدار امن کیلئے جنگ بندی پر مکمل عمل درآمد ہونا بہت ضروری ہے اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے

سابق ناظم و چیئرمین ٹی ایم اے راولپنڈی راجہ تنویر کوثر نے کہا کہ امریکہ اسرائیل ایران جنگ خطے سمیت پوری دنیا کو لپیٹ میں لے رہی تھی جس پر فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی جنگ بندی کے حوالے سے کوششیں رنگ لے آئیں امن کیلئے وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل کی کوششوں کو سراہتے ہیں، ان کی ثالثی کے باعث جنگ بندی ممکن ہوئی۔جس سے پاکستان کا عالمی سطح پر مثبت کردار ثابت ہوا ہے۔اور پاکستان ہمیشہ خطے اور دنیا بھر میں امن کی آواز بلند کرتا رہے گا۔