پاکستان نے دو بڑی عالمی طاقتوں میں جنگ بندی کرا دی

امریکی صدر ٹرمپ اور ایران  نے دو ہفتے کے لیے جنگ بندی کی پاکستانی تجویز پر رضا مندی ظاہر کردی۔
ان کا کہنا تھا ’فوری جنگ بندی باہمی ہو گی۔ ہمیں ایران کی طرف سے 10 نکاتی تجویز موصول ہوئی ہے جو ہمارے خیال میں مذاکرات کی عملی بنیاد ہے۔‘
صدر ٹرمپ نے مزید کہا ’ فوری جنگ بندی کا معاہدہ ایران کے آبنائے ہرمز کو مکمل اور فوری کھولنے کے معاہدے پر منحصر ہے۔‘
دوسری طرف ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کی طرف سے یہ اعلان کرتا ہوں کہ اگر ایران پر حملے  روک دیے جائیں تو ہماری مسلح افواج بھی اپنی دفاعی کارروئیاں روک دیں گی ۔