شناختی کارڈ اور ب فارم فیسوں سے متعلق بڑی خبر


اسلام آباد (پنڈی پوسٹ نیوز) نادرا نے قومی شناختی کارڈ اور ب فارم فیسوں کے حوالے سے نئی تفصیلات جاری کی ہیں جن کے مطابق پاکستانی شہریوں کے لیے پہلے شناختی کارڈ کی کوئی فیس نہیں ہے، جبکہ دیگر کیٹیگریز کی فیسیں درج ذیل ہے۔

نیا اسمارٹ کارڈ: نارمل 750 روپے (31 دن)، ارجنٹ 1500 روپے (23 دن) اور ایگزیکٹو 2500 روپے (9 دن)۔

کارڈ کی تجدید یا تبدیلی : نارمل 400 روپے، ارجنٹ 1150 روپے اور ایگزیکٹو 2150 روپے (سمارٹ کارڈ کے لیے یہ فیسیں 750 سے 2500 روپے تک ہیں)۔

فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ  : ایگزیکٹو کیٹیگری میں 1000 روپے (ایک دن)۔

چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ  اور بے فارم : نارمل 50 روپے اور ایگزیکٹو 500 روپے۔

اوورسیز پاکستانیوں کے لیے فیسیں

سمندر پار پاکستانیوں کو دو زونز میں تقسیم کیا گیا ہے، جس کے تحت وہ بغیر ویزا پاکستان سفر کر سکتے ہیں۔

زون اے (امریکہ، یورپ): نیا نکوپ نارمل 39 ڈالر، ارجنٹ 57 ڈالر اور ایگزیکٹو 75 ڈالر ہے۔

زون بی (مڈل ایسٹ، افریقہ): نیا نکوپ نارمل 20 ڈالر، ارجنٹ 30 ڈالر اور ایگزیکٹو 40 ڈالر ہے۔

نادرا نے سمارٹ نکوپ میں عمر کی تبدیلی کے لیے بھی باقاعدہ فیس اور طریقہ کار کا اعلان کیا ہے۔

نادرا حکام کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ اب صرف شناخت کی دستاویز نہیں بلکہ صحت اور تعلیم کے نظام سے بھی براہِ راست منسلک ہے۔ اس کے بغیر طبی ریکارڈ کی ٹریکنگ اور اسکولوں میں طالب علموں کی تصدیق ممکن نہیں ہے۔

اوورسیز پاکستانی ‘پاک آئی ڈی’ (PakID) ایپ کے ذریعے اپنی تفصیلات اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔