ایڈیشنل سیشن جج کلر سیداں کا بڑا فیصلہ، قتل کے مجرم کو عمر قید اور جرمانہ

کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) ایڈیشنل سیشن جج کلر سیداں جہانگیر علی گوندل نے قتل کے ایک مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم محمد یوسف کو عمر قید کی سزا سنا دی جبکہ دیگر دفعات کے تحت اضافی سزائیں اور جرمانے بھی عائد کر دیئے۔

عدالتی دستاویز کے مطابق مجرم محمد یوسف ولد محمد اسلم سکنہ موہڑہ بختان کو تھانہ کلر سیداں میں درج مقدمہ نمبر 589 (مورخہ 16 اگست 2023) میں دفعہ 302 (بی) کے تحت جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ عدالت نے مجرم کو مقتول ساجد محمود کے ورثاء کو 2 لاکھ روپے بطور معاوضہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

فیصلے کے مطابق ملزم کو دفعہ 324 کے تحت اقدام قتل کے جرم میں 5 سال قید با مشقت اور 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید 4 ماہ قید بھگتنا ہو گی۔عدالتی ریکارڈ کے مطابق ملزم نے فائرنگ کر کے ایک خاتون نوشیلا انجم اور محمد مشتاق کو زخمی کر دیا تھا ۔