کیمرے کے سامنے قتل کرنے والا قاتل اپنے انجام کو پہنچ گیا

عید کے پہلے روز ضلع چکوال کے علاقہ ملہال مغلاں میں کیمرے کے سامنے قتل کرنے والا قاتل اپنے انجام کو پہنچ گیا ۔۔۔۔۔
ملہال مغلاں ڈھوک قائم دین سے تعلق رکھنے والے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، عیدالفطر کے روز تھانہ ڈوہمن کے علاقے ڈھوک قائم دین کے قبرستان میں فائرنگ کر کے مدثر نامی نوجوان کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم ملک محمد احسن جہلم میں پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم جہلم کے علاقے ڈھوک منور، آشیانہ روڈ پر CCD (Crime Control Department) کے ساتھ مقابلے کے دوران اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ کی زد میں آ گیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری تھی کہ دورانِ آپریشن فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں مرکزی ملزم انجام کو پہنچا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش بھی تیز کر دی گئی ہے۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.