روات فلاحی امن کمیٹی روات کے عہدیداران صوبیدار اعجاز چوہدری، بشارت چوہدری طاہرخالد کیانی، چوہدری ناصر، ملک نور عباس کیانی، ملک رحمت، شوکت کیانی اور عزیز الرحمن کیانی ملک عاطف ڈاکٹر گلتاسب نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گوجرخان سے ٹی چوک تک چلنے والی گرین بس سروس عوام کی سہولت کے لیے ایک اہم اقدام ہے، جس سے روزانہ ہزاروں مسافروں کو سستی اور معیاری سفری سہولت میسر آ رہی ہے۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ مفاد پرست عناصر اس عوامی منصوبے کو ناکام بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور مختلف مقامات پر بس اسٹاپ ختم کروا کر شہریوں کو مشکلات میں ڈال رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات نہ صرف عوامی مفاد کے خلاف ہیں بلکہ حکومتی پالیسیوں کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہیں۔
عہدیداران نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لے اور گرین بس سروس کے تمام اسٹاپس کو بحال کیا اور بالخصوص چک بیلی موڑ سٹاپ کو بحال کیا جائے جائے تاکہ عوام کو مکمل سہولت فراہم کی جا سکے
انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز عوامی مسائل کے حل کے لیے سرگرم عمل ہیں اور امید ظاہر کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اس صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی کریں گی اور گرین بس سروس کو مکمل طور پر فعال اور مؤثر بنایا جائے گا۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.