اسلام آباد(پنڈی پوسٹ نیوز) بارش برسانے والا طاقتور سسٹم پاکستان میں داخل ہوگیا ، جس کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں آج سے 30 مارچ تک گرج چمک اور طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔
مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سلسلہ بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں میں داخل ہو چکا ہے، جس کے باعث صوبے کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا آغاز ہو گیا ہے۔
مغربی سسٹم کے زیرِ اثر ان صوبوں میں موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں، جس سے نشیبی علاقوں میں فلش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
جڑواں شہروں سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل جم کر برسیں گے، جس کے پیش نظر اسلام آباد میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے کیونکہ طوفانی بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں کے زیرِ آب آنے کا خطرہ ہے۔
بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کے ساتھ ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات اور انتظامیہ نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے، فلش فلڈنگ کے خدشے کے پیشِ نظر ندی نالوں کے قریب رہنے والے افراد نقل مکانی یا احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
تیز ہواؤں اور آندھی کے دوران بجلی کے کھمبوں اور بوسیدہ عمارتوں سے دور رہیں جبکہ سیاحوں کو مٹی کے تودے گرنے کے خطرے کے باعث پہاڑی علاقوں کے سفر میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.