کلر سیداں نوجوانوں نے سنتِ اعتکاف کی سعادت حاصل کر کے روحانی مثال قائم کر دی

کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) صدر پریس کلب کلر سیداں یاسر یاسین ملک کے صاحبزادے عبدالوہاب ملک اور بھتیجے ملک ثومان فیصل سمیت عاشق حسین، شہریار، سجاد، نعمان، انعام اور حسنین نے سنتِ اعتکاف کی سعادت حاصل کر لی۔

اس موقع پر جامع مسجد محمدی، ڈھوک اعوان مہیرہ سنگال میں ایک روحانی اور بابرکت دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں معتکفین کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
تقریب میں علاقے کے معززین اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور معتکفین کو اس بابرکت عمل کی تکمیل پر مبارکباد پیش کی۔