نڑالی میں گیس لیکج سے خوفناک دھماکہ، چار گھر تباہ، ایک خاتون جاں بحق، چار افراد جھلس گئے

راولپنڈی کی تحصیل گوجرخان کے موضع ٹھاکرہ داخلی نڑالی میں آج صبح تقریباً چھ بجے گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکہ ہوا جس سے گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ ایک نوجوان خاتون جاں بحق اور چار افراد شدید جھلس گئے۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ گھروں کے مالکان میں طالب، فیصل، احمد اور صوبیدار ریاست شامل ہیں جن کے مکانات دھماکے سے بری طرح متاثر ہوئے۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ گھروں کی دیواریں اور چھتیں زمین بوس ہو گئیں اور پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واقعہ کے نتیجے میں باوا حمد کی 24 سالہ بیٹی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ فیصل کی بیوی اور اس کے تین بچے بری طرح جھلس گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے کھاریاں برن سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

حادثے کے فوراً بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے متاثرہ گھروں کے افراد کو ملبے سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا جبکہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

اطلاع ملنے پر پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کی ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ ہو چکی ہیں جبکہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ گیس لیکج کے باعث پیش آیا


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.