کلر سیداں مختلف مقامات سے دو موٹر سائیکل چوری

کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) نامعلوم افراد دو موٹر سائیکل چرا کر فرارہوگئے۔کلر سیداں میں تھانہ کلر سیداں کی حدود میں نامعلوم افراد دو موٹر سائیکل چرا کر فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق عبد الرحمان نے 15 پر اطلاع دی کہ کسی نامعلوم شخص نے سپورٹ چوک دھمالی کے مقام سے اس کا موٹر سائیکل چوری کر لیا ہے۔

دوسری جانب ولید بابر سکنہ مغل آباد کلر سیداں نے تھانہ کلر سیداں میں درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ اس نے اپنا موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑا کیا تھا اور چند منٹ بعد واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھا۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.