اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو علاج کیلئے شفا ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری کردیئے۔جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس خادم حسین سومرو نے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔ لطیف کھوسہ، سلمان اکرم راجہ و دیگر وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔
لطیف کھوسہ نے عدالت سے ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا جس پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ پیپر بک تیار ہونے میں دو تین دن لگ جائیں گے، آپ کی ہسپتال منتقلی کی درخواست پر سٹیٹ کو نوٹس جاری کردیا ہے۔
عدالت نے کہا کہ مرکزی اپیل آئندہ ہفتے مقرر کررہے ہیں، آئندہ سماعت پر تیاری کے ساتھ آئیں، عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کیس دس مارچ کو سماعت کے لئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.