کلر سیداں رمضان نگہبان پروگرام میں اضافی وصولی، موبائل شاپ مالک کے خلاف مقدمہ درج

کلر سیداں (بیورو رپورٹ ) رمضان نگہبان پروگرام کے تحت مستحق افراد سے اضافی رقم وصول کرنے پر موبائل شاپ کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تحصیلدار کلر سیداں چوہدری ظفر اقبال، جنہیں اسپیشل پرائس مجسٹریٹ کے اختیارات بھی حاصل ہیں، نے کارروائی کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ کلر سیداں میں ایک موبائل شاپ کا مالک رمضان نگہبان پروگرام کے تحت ملنے والی مقررہ رقم 10 ہزار روپے پر مستحق افراد سے 100 سے 200 روپے فی کس اضافی وصول کر رہا ہے۔

تحصیلدار کے مطابق یہ عمل غیر قانونی، حکومتی ہدایات کی صریح خلاف ورزی اور غریب و مستحق افراد کے استحصال کے مترادف ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ ان کے حکم پر متعلقہ موبائل شاپ کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ رمضان نگہبان پروگرام میں کسی بھی قسم کی بے ضابطگی یا اضافی وصولی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.