اسلام آباد ایئرپورٹ پر کسٹم اہلکاروں کی مبینہ رشوت طلبی اور ہٹ دھرمی

6 ڈبےسگریٹ برطانوی فیملی کی فلائٹ چھوٹ گئی


اسلام آباد ایئرپورٹ پر کسٹم اہلکاروں کی مبینہ رشوت طلبی اور ہٹ دھرمی نے ایک ہنستی کھیلتی فیملی کا سفر برباد کر دیا۔ کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے برطانوی شہری محمد اختر، اپنی اہلیہ اور بیٹے نعمان کے ہمراہ لندن جا رہے تھے کہ ایئرپورٹ پر انہیں “سگریٹ” کے بہانے روک لیا گیا۔
کسٹم اہلکاروں نے 3 مسافروں کے پاس موجود 6 سگریٹ کے ڈبوں پر اعتراض کیا، جبکہ قانون کے مطابق ہر مسافر 2 ڈبے لے جانے کا مجاز ہے۔
الزام ہے کہ معاملے کو حل کرنے کے لیے مبینہ طور پر پیسوں کا مطالبہ کیا گیا۔
مسافروں کے انکار پر انہیں اتنا ہراساں اور لیٹ کیا گیا کہ ان کی فلائٹ روانہ ہوگئی اور وہ بورڈنگ تک نہ پہنچ سکے
کلرسیداں کے سابق کونسلر شاہد جمیل عباسی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ملک کی بدنامی قرار دیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ
معصوم شہریوں کو بھتہ کے لیے ہراساں کرنے والے اہلکاروں کو فوری معطل کیا جائے۔”
وزیر داخلہ محسن نقوی سے فوری مداخلت کی اپیل
کیا سمندر پار پاکستانیوں کے ساتھ یہ سلوک درست ہے؟ اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔

IslamabadAirport #CustomsDepartment #OverseasPakistanis


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.