آئی جی اسلام آبادکی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ) رمضان المبارک کے دوران اسلام آباد پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں منظم و موثر سکیورٹی انتظامات اور ٹریفک مینیجمینٹ کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد نے افسران کو پٹرولنگ، سرپرائز چیکنگ اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے شہریوں کی حفاظت و سہولت کے اقدامات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے واضح ڈائریکشنز جاری کیں۔ افسران نماز فجر ، تراویح اور رمضان بازاروں میں خود جائیں اور ڈیوٹیز کو مزید بہتر بنائیں۔ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کیا جائے، آئی جی اسلام آباد کے افسران کو احکامات