راولپنڈی،اوباش نوجوانوں کا گرین بس پر پتھراؤ،ایک مسافر زخمی

راولپنڈی میں اوباش نوجوانوں نے گرین بس پر پتھراؤ کر دیا، جس کے نتیجے میں ایک مسافر زخمی ہو گیا۔

گرین بس پر حملے کا واقعہ چکلالہ اسٹیشن کے قریب پیش آیا، جس کے باعث بس کے شیشے ٹوٹ گئے۔

تھانہ چکلالہ پولیس نے بس کے کیپٹن کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے حملہ کرنے والے 13 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان سے ڈنڈے اور 7 موٹر سائیکلیں قبضے میں لے لی ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق ون ویلنگ کرتے ہوئے اوباش نوجوان بس پر حملہ آور ہوئے، جنہوں نے گرین بس پر پتھراؤ کیا، ڈنڈے مارے، پتھراؤ سے بس کے شیشے ٹوٹ گئے۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.