گوجر خان آوارہ لڑکے کالج کی طالبات کو ہراساں کرنے لگے


گوجر خان (نمائندہ پنڈی پوسٹ)گوجرخان ڈگری کالج کی طالبات کو اوباش اور آوارہ گرد نوجوانوں کی جانب سے ہراساں کرنے کے سنگین معاملات سامنے آنے لگے،طالبات کے والدین نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے ڈگری کالج گوجرخان کے اردگرد آوارہ گرد اور اوباش نوجوانوں کی موجودگی پر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے،

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی روز سے ڈگری کالج کی طالبہ کو 02 اوباش اور آوارہ گرد نوجوانوں کی جانب سے کالج آتے جاتے ہراساں کرتے ہوئے نازیبا باتیں اور ہراساں کرنے کا سنگین واقعہ پیش آیا،متاثرہ طالبہ کو سرعام راستے میں روک کر ہراساں کرنے ، اور نازیبا جملے کسنے پر طالبہ شدید خوفزدہ ہوئی ،

جانچ پڑتال پر طالبہ کو تنگ کرنے والے اوباشوں کی شناخت شاہ زیب سکنہ مسہ کسوال، قاسم گوجرخان کے نام سے ہوئی،متاثرہ طالبہ کے والد کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا،مقامی شہریوں نے واقعہ میں ملوث ملزمان خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایس پی صدر راولپنڈی، سی پی او راولپنڈی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔