اسلام آباد میں گاڑیوں کے بعد موٹرسائیکلوں پر بھی ایم ٹیگ لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ایم ٹیگ لگانے کی مہم رمضان المبارک میں 20 فروری سے شروع کی جائے گی۔
ڈی سی اسلام آباد کے مطابق موٹر سائیکل مالکان 20 فروری سے ایم ٹیگ حاصل کر سکیں گے، ایم ٹیگ کیلئے موٹر سائیکل کے کاغذات اور شناختی کارڈ لازمی ہوگا، اس مہم کا اطلاق بائکس، بائکیا، ہیوی بائکس اور تمام اقسام کی موٹر سائیکلز پر ہوگا۔
ضلعی انتظامیہ کے ماطبق اب تک 6 لاکھ سے زائد گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری کیے جاچکے،بائکیا اور آن لائن ٹیکسی کی رجسٹریشن الگ سے بھی جاری ہے۔