سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

سونے کی قیمتوں میں بین الاقوامی مقامی سطح پر فی تولہ ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ 26 ہزار962 روپے ہوگئی۔

صرافہ مارکیٹوں کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزارروپے سے زائد کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 4 لاکھ 51 ہزار 784 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونا 70 ڈالر اضافے سے 5042 ڈالر فی اونس ہے۔