کلر سیداں بائی پاس حادثہ، ایک ہفتے بعد زخمی نوجوان خالقِ حقیقی سے جا ملا

کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ ) کلر سیداں کے نواحی علاقے میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والا موٹر سائیکل سوار ایک ہفتے موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا۔

بھلاکھر گاؤں پڑی نکہ کا رہائشی نوجوان ظہیر عباس گزشتہ ہفتے کلر سیداں بائی پاس روڈ پر ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گیا تھا جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویش ناک حالت میں راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں وہ ایک ہفتہ موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد مالک حقیقی سے جا ملا۔