راولپنڈی نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے آن لائن بلیک میلر گرفتار کر کے دھندے میں استعمال ہونے والا لیپ ٹاپ اور 2 موبائل فون برآمد کر لئے واٹس ایپ کے ذریعے خواتین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے والے گوجرخان کے رہائشی عبداللہ جہانگیر نامی ملزم کو اس کے علاقے سے گرفتار کیا گیا انسپکٹر بصیرت سلیمان کے مطابق ملزم کے قبضے سے لیپ ٹاپ اور 2 موبائل فونز برآمد کر لئے گئے ہیں جن سے حساس ڈیٹا ملنے کی توقع ہے مذکورہ ملزم خواتین کو نازیبا مواد کے ذریعے بلیک میل کرنے میں ملوث تھا جس سے برآمد ہونے والے آلات تفصیلی فرانزک کے لئے روانہ کر دئیے گئے ہیں جبکہ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ 2016 کی سیکشن 21 اور 24 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہ