شاہ باغ،راجہ شہباز اکرم عرف ٹائیگر کی نعش برآمد

شاہ باغ(راجہ غلام قنبر) راجہ شہباز اکرم عرف ٹائیگر کی نعش شاہ باغ کے علاقے میں واقع ایک کرایہ کے مکان سے برآمد ہوئی ہے۔

مرحوم کا تعلق دکھالی راجگان سے بتایا جاتا ہے، جبکہ وہ شاہ باغ کے علاقے میں کرایہ پر مقیم تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق نعش کمرے سے ملی، تاہم موت کی وجوہات کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد کیا جا سکے گا۔