اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ) نائب وزیراعظم پاکستان و وفاقی وزیر خارجہ سنیٹر اسحاق ڈار سے مسلم لیگی نمائندوں و اوورسیز پاکستانیوں کے وفد کی ڈپٹی وزیراعظم ہاوّئس اسلام آباد خصوصی ملاقات، مرکزی انفارمیشن سیکرٹری مسلم لیگ ن سنیٹر انوشہ رحمان نے ملاقات میں خصوصی شرکت کی، اس موقع پر نائب صدر یو اے ای جمیل بنگیال، ڈپٹی جنرل سیکرٹری دبئی عامر بھٹی، سابق وائس چیئرمین عبدالحمید مغل، معروف سماجی شخصیت صدر لیبرونگ اسلام آباد ریجن ابرار حسین چوہدری، راجہ آصف مطلوب، راجہ مبین اسلم، محمد عثمان، پیر عدنان بودلہ، راجہ شفیق آف کنیڈا بھی ملاقات میں شریک تھے، چیئرمین مسلم لیگ ن یو اے ای غلام مصطفیٰ مغل نے وفد کی قیادت کرتے ہوئے نائب وزیراعظم پاکستان اسحاق ڈار سے خصوصی ملاقات پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران آپ کی انتھک محنت اور کاوشوں کے بعد عظیم کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، بیرون ملک پاکستانی آپکے بے حد مشکور ہیں آپ نے سبز پاسپورٹ کی عزت کو بحال کروانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا، وفاقی حکومت نے بیرون ملک پاکستانیوں کیلیے معزوری کے دوران مراحات اور ڈیڈ باڈیز جلد پاکستان بھیجنے پر جو اقدام کیے ان پر بھی شکریہ ادا کیا، چیئرمین یو اے ای غلام مصطفیٰ مغل نے ڈویژن وائز اور خاص طور پر راولپنڈی ڈویژن میں اوورسیز پاکستانیوں کیلیے فری انڈسٹری زون قائم کرنے تمام ممالک میں پاکستانی سفارت خانے اور کونسلیٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کی آسان رسائی ممکن بنانے کا مطالبہ پیش کیا جس پر نائب وزیراعظم پاکستان اسحاق ڈار نے کہا کہ لاہور کے قریب شیخوپورہ اور فیصل آباد میں پہلے ہی فری انڈسٹری زون قائم کر دیے ہیں راولپنڈی ڈویژن سمیت دوسرے شہروں میں بھی فری انڈسٹری زون بارے اقدام اٹھائیں گے، ملاقات کے دوران وفد میں شامل مسلم لیگی نمائندوں نے علاقائی مسائل پر بھی توجہ دلائی۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.