کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ) کلرسیداں منشیات سمگلنگ کیس کے مرکزی ملزم شیراز حسین وغیرہ کو بری کر دیا گیاملزمان کی جانب سے پیروی سینئر وکلا ء راجہ شہزاد انور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آ ف پاکستان اور پلوشہ بنارس ایڈوکیٹ نے کی ۔
تفصیلات کے مطابق انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مشہور مقدمہ سرکار بنام شیراز حسین وغیرہ میں سپیشل جج CNS لاہور نے ناکافی شواہد کی بنا پر ملزمان کو باعزت بری کر دیا۔اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے ایئرپورٹ سے 4830 کلوگرام ہیروئن برآمدگی کا دعویٰ کیا گیا تھا۔
تاہم استغاثہ الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا۔فاضل عدالت نے وکلاء صفائی کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئےاستفاثہ کے مقدمہ کو بے بنیاد قرار دیا اور ملزمان کو بری کر دیا۔