کھیوڑہ ریلوے کے قریب مبینہ ناجائز تجاوزات کے معاملے پر ریلوے پولیس اور مقامی رہائشی آمنے سامنے آ گئے ہیں۔
مقامی رہائشیوں کا مؤقف ہے کہ وہ گزشتہ تقریباً 70 برسوں سے اس جگہ پر آباد ہیں اور ان کے پاس زمین کی ملکیت سے متعلق دستاویزات موجود ہیں
دوسری جانب ریلوے حکام کا مؤقف ہے کہ ان کے ریکارڈ کے مطابق یہ علاقہ ریلوے کی حدود میں آتا ہے اور اس حوالے سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے نوٹسز بھی جاری کیے جا چکے ہیں، جس پر دونوں فریق آمنے سامنے ہیں
