وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہر ضلع میں سٹروک مینجمنٹ سنٹر قائم کرنے کی منظوری دے دی
ہر ڈی ایچ کیو میں نیورالوجسٹ اور پیڈز نیورالوجسٹ تعینات کرنے کا اصولی فیصلہ
ہر ضلع میں ایک ڈاکٹر اور نرس کو فوری طورپر تین ماہ کی سٹروک مینجمنٹ ٹریننگ کرائی جائے، وزیراعلیٰ کی ہدایت
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا فوری طورپر سٹروک پیشنٹ کیلئے ٹیلی میڈسن پراجیکٹ شروع کرنے کا حکم
ضلعی ہسپتالوں کے ڈاکٹر فالج کے مریض کے فوری علاج کیلئے سپیشلسٹ اور کنسلٹنٹ کے ٹیلی فونک رابطہ کرسکیں گے
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی سٹروک مینجمنٹ سنٹر کیلئے نرسز ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ریسکیورز سٹروک مینجمنٹ ٹریننگ کرانے کیلئے اقدامات کا حکم