سینئر صحافی راجہ محمد سعید کی اہلیہ کے انتقال پر سیاسی و سماجی شخصیات کی فاتحہ خوانی

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر کلرسیداں مصباح نورین، سابق ایم پی اے کرنل شبیر اعوان،مسلم لیگ ن یوسی کنوہا کے صدر راجہ عاصم صدیق، پیپلز پارٹی کلرسیداں سٹی کے صدر نوید اختر مغل، جنرل سیکرٹری، پی ٹی آئی ممیام کے رہنما زائد محمود و دیگر نے سینئیر صحافی راجہ محمد سعید کی اہلیہ کی وفات پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثواب کےلیے فاتحہ خوانی کی۔