ایبٹ آباد (حسین معاویہ)ایبٹ آباد میں اغواء کے بعد قتل ہونے والی لیڈی ڈاکٹر واردہ مشتاق کے افسوسناک واقعے پر ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ واقعے کے بعد مقتولہ کے لواحقین نے ڈی آئی جی ہزارہ سے ملاقات کی، جہاں انہیں انصاف کی مکمل فراہمی کی یقین دہانی کرائی گئی۔
ڈی آئی جی ہزارہ کا کہنا تھا کہ پولیس آغاز سے ہی اس واقعے کی تفتیش انتہائی سنجیدگی سے کر رہی ہے اور متاثرہ خاندان کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید خود اس کیس کی نگرانی کر رہے ہیں اور تفتیشی افسران کو خصوصی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔
ڈی پی او ایبٹ آباد کی سربراہی میں ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو واقعے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے۔ پولیس کے مطابق مرکزی مقدمے میں نامزد تینوں ملزمان، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے، کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی آئی جی ہزارہ نے مزید بتایا کہ ممکنہ سہولت کاروں اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی علیحدہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جبکہ تمام قانونی تقاضے مکمل کرتے ہوئے ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.