کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ) ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے گزشتہ روز کلرسیداں کا دورہ کیا اور سابق چیئرمین چوہدری اشرف مرحوم کی بھاوج کے انتقال پر ان کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کی اور چوہدری مجید اشرف سے اظہار تعزیت کیا ۔
بعد ازاں گاؤں پھلینہ میں صوبیدار فضل کریم کے بھائی چوہدری محمد ارفاد کے انتقال پران کے گھر جاکر اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی علاوہ ازیں گاؤں پرانا سروھا کے اٹلی میں انتقال کر جانے والے انتظار کیانی کے گھر جا کر اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پر سابق ممبر بلدیہ عابد زاہدی ، اشتیاق،جنجوعہ ، جنید بھٹی اور دیگر عمائدین بھی ان کے ہمراہ تھے ۔