165

پیپلزپارٹی عوام کی نہیں مفادپرستوں کی جماعت ہے شاہد خاقان عباسی

کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ )پیپلزپارٹی عوام کی نہیں مفادپرستوں کی جماعت ہے،25سال سے مسلم لیگ اور نوز شریف کا ساتھ دے رہا ہوں ،چوہدری نثار علی خان کے بعد مسلم لیگ ن کا سب سے پرانا ممبر قومی اسمبلی ہوں ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر تجارت شاہد خاقان عباسی نے کہوٹہ میں ایک عہد ملن استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا پیپلزپارٹی نے ملک کا ستیاناس کرکے

رکھ دیا ہے عوامی حکومت اور جمہوری حکومت کے نعرے لگانے والوں نے عوام کو لوڈشیڈنگ،مہنگائی،لاقانونیت،کرپشن اور لاشوں کے تحفے دئیے ہیں ،چوہدری شجاعت اور زرداری مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے جو اپنے اپنے مفادات کی خاطر اکھٹے ہو رہے ہیں،انہوں نے مزید کہا وہ حکومت عوام کو کیاد ے سکتی ہے جس کے پانچ وزارء کے خلاف مختلف عدالتوں میں کرپشن کے کیسز چل رہے ہوں ،انہوں نے کہا کہ آج ملک کے 20کروڑ عوام کی نظریں میاں محمد نواز شریف پر لگی ہوئی ہیں اور انشاء للہ آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہوگا ،کارکن انتخابات کی تیاریاں کریں کیونکہ انتخابات زیادہ دور نہیں چھ ماہ کے اندر اندر انتخابات ہوں گے،انہوں نے مزید کہا کہ لاہور کے بعدحلقہ این اے50میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام ہوئے ہیں اور اربوں روپے کے ترقیاتی کام ایسے نہیں ہوتے میں نے قربانیاں دی ہیں 25سال سے آج تک پارٹی سے ایک روپے کا ذاتی کام نہیں کرایا یہی وجہ ہے کہ میرے حلقے میں ترقیاتی فنڈز بلا روک ٹوک دئیے جارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ این اے50کے سابق ممبر قومی اسمبلی غلام مرتضیٰ ستی حلقہ میں ترقیاتی کاموں کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں میں نے نڑھ کیلئے 100فی صد بجلی کیلئے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے فنڈز حاصل کئے جس پر سابق ایم این اے دوڑتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کے پاس پہنچ گے اور کہا کہ اگر آپ نے یہ فنڈ جاری کردئیے تومیری سیاست کا بیڑہ غرق ہوجائے گا جس پر یوسف رضا گیلانی نے انہیں کہا کہ آپ بھی حلقہ میں لوگوں کے کام کریں ، شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ جو لوگ سیاست کے ساتھ ساتھ نوکریاں کرنے کو ترجیح دیتے ہیں ان کے حلقہ کے کام نہیں ہوا کرتے اس کیلئے اپنی خواہشات کی قربانی دینی پڑتی ہے ، آئندہ انتخابات بارے ممبر قومی اسمبلی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کسی کی سیاسی میراث نہیں ہے پارٹی کا ہر فیصلہ سب کو قبول کرنا ہو گا اور ٹکٹ دینے سے پہلے حلقہ کے عوام کی رائے کا احترام کرنا ہو گا جس کو عوام چاہیں گے اسی کو ٹکٹ دیا جائے گا ہم پارٹی کو موروثی پارٹی نہیں بننے دیں گے ، راجہ صغیر احمد فرزند مٹور نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹکٹ کا فیصلہ حلقہ کے عوام اور میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کریں گے ،مسلم لیگ ن کسی کے باپ کی جاگیر نہیں میں اور میرے والد محترم بابا فرید مرحوم مسلم لیگی ہیں اور رہیں گے۔ہم نے چالیس سال تک اس جماعت کا ساتھ دیا اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے مجھے ڈرانے دھمکانے والے آج کان کھول کے سن لیں میں نہ ڈرنے والاہوں نہ جھکنے والا ہوں اور نہ بکنے والا ہوں کہ کے حلقہ کے عوام میرے ساتھ ہیں میں غریب اور مزدور آدمی ہوں اور میرے ساتھ بھی غریب لوگ ہی ہیں کوئی ائیرکنڈیشن گھروں میں رہنے والا نہیں کوئی کمپیوٹر پر گیمز کھیلنے والا نہیں سب مزدور لوگ ہیں اور میں ان لوگوں کی حمایت سے انشاء اللہ الیکشن جیت کے دکھاؤں گا ٹکٹ ملے یا نہ ملے میں نے الیکشن ضرور لڑنا ہے ، شوکت اقبال جنجوعہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے آج تک پارٹی کے اندر کوئی دھڑے بندی نہیں کی نہ قصیدہ گوئی کی ہے آج جو لگ محض ایک شخصیت کی وجہ سے اس عید ملن پارٹی میں نہیں آئے میں ان سے پوچھتا ہوں کہ کیا شاہد خاقان عباسی مسلم لیگی نہیں ،جو لوگ آج نہیں آئے انہوں نے دھڑے بندی کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ ان کی کوئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ وہ ایک شخصیت کے سحر میں گرفتار ہیں انہیں پارٹی سے کوئی واسطہ نہیں شوکت اقبال جنجوعہ نے کہا کہ مقامی لیگی صدور جن کو ابھی تک نوٹیفکیشن بھی جاری نہیں کئے گے ان کے بارے میں ہم مسلم لیگ ن کی ہائی کمان سے بات کریں گے اب بات قران رکھ کر ہوگی کہ دھڑے بندی کون کررہا ہے،انہوں نے مزید کہاکہ آج جو لوگ ایک مخصوص شخصیت کے قصیدے گا رہے ہیں انہوں نے مشرف دور میں تھانہ کہوٹہ میں لکھ کے دے دیا تھا کہ میرا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں ہے اور جب میاں نوازشریف جدہ سے اسلام آباد آرہے تھے تو وہ موصوف تین دن پہلے راولپنڈی جاکے روپوش ہو گے تھے اور جس دن میاں محمد نواز شریف راولپنڈی ایرپورٹ پر پہنچے تو ٹی وی پر خبر چلائی گئی کہ موصوف کہوٹہ سے40گاڑیوں کا قافلہ لے کر راولپنڈی پہنچ گے ہیں ،ہم جھوٹی خبروں پر نہیں عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، استقبالیہ سے حافظ عثمان عباسی ،چوہدری عبدالغفار ،افتخار ستی اور دیگرمقررین نے بھی خطاب کیا۔
رپورٹ:ساجدجنجو ز کہوٹہ۔03348382263)
شاہد خاقان عباسی کے اعزاز میں دی گئی عید ملن پارٹی ،عوام کھانے پر ٹوٹ پڑے
کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وفاقی وزیر تجارت شاہد خاقان عباسی کے اعزا زمیں کہوٹہ کے شہریوں کی طرف سے کہوٹہ کلب میں دی گئی عید ملن پارٹی میں اس وقت دلچسپ صورتحال دیکھنے کو آئی جب لوگ بھوک سے نڈھال ہوکے کھانے پر جھپٹ پڑے اور ایک دوسرے سے پلیٹیں چھینتے رہے یہاں تک کہ کھانے کے ٹیبل الٹادئیے،مقامی انتظامیہ لوگوں سے اپیل کرتی رہی کہ کھانا بہت ہے آپ آرام سے کھانا کھائیں لیکن لوگوں نے ان کی ایک نہ سنی ۔

*
ذوالفقار ستی پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے
کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ )پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل کہوٹہ کے سابق سیکرٹری اطلاعات ذوالفقار ستی پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہوگے ،انہوں نے پیپلزپارٹی کو چھوڑ کر باقاعدہ مسلم لیگ ن میں شامل ہوگے اس بات کا اعلان انہوں نے کہوٹہ میں ممبر قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی کے اعزا میں دی گئی عید ملن پارٹی کے موقع پر کیا ، ذوالفقار ستی نے اپنی تقریر میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سابق ایم این اے غلام مرتضیٰ ستی اور ایم پی اے کرنل شبیر اعوان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ان نالائق ترین عوامی نمائندوں کو منتخب کرکے زندگی کی بدترین غلطی کی تھی جس کی سزا ہمیں مل رہی ہے،انہوں نے غلام م مرتضیٰ کو شدید ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ سیاست ان کے بس کا روگ نہیں ان کو ایک نوکری کی ضرورت تھی جو ان کو مل گئی ہے جبکہ ایم پی اے کرنل شبیر اعوان آج بھی خود کو فوجی سی او ہی سمجھتے ہیں اور وہ اپنے ووٹرز سپورٹرز کو ریکروٹ سمجھتے ہیں اور ان جیسا سلوک کرتے ہیں ہم نے شاہدولہ کے سر پر پگڑ باندھ دیا تھا لیکن یہ بھول گے تھے کہ کسی کے سر پر پگڑ باندھنے سے اس کا سر بڑا نہیں ہو جاتا، جبکہ ان کے مقابلے میں شاہد خاقان عباسی اور راجہ صغیر احمدکا عوام سے نہ صرف قریبی رابطہ ہے بلکہ شاہد خاقان عباسی نے حلقہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے ہیں جن سے متاثر ہوکے میں مسلم لیگ ن میں شامل ہورہا ہوں اور میں آج اس پلیٹ فارم سے کرنل شبیراعوان کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ آئندہ انتخابات میں کہوٹہ سے ایک پولنگ سٹیشن سے بھی جیت کے دکھائیں میں سیاست چھوڑ دوں گا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں