کہوٹہ کار اور سوزوکی میں تصادم متعدد زخمی

کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ریسکیو کے مطابق دو افراد گاڑی میں پھنس گئے تھے جنھیں نکال لیا گیا اور تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا