ڈاکٹر صنم نواز جنجوعہ نے امریکہ سے پی ایچ ڈی مکمل کرلی

کلرسیداں (یاسر ملک) موضع نندنہ جٹال کا فخر، ڈاکٹر صنم نواز جنجوعہ نے امریکہ سے پی ایچ ڈی مکمل کرلی۔تفصیلات کے مطابق چوک پنڈوڑی کے نواحی گاؤں موضع نندنہ جٹال کی ہونہار بیٹی ڈاکٹر صنم نواز جنجوعہ نے امریکہ سے شعبہ نفسیات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی ہے۔

یہ شاندار کامیابی نہ صرف خاندان بلکہ پورے علاقے کے لیے باعثِ افتخار قرار دی جا رہی ہے۔ڈاکٹر صنم نواز جنجوعہ معروف سماجی و سیاسی شخصیت مرحوم راجہ محمد رفیق کی بہو اور الخدمت فاؤنڈیشن روات کے سربراہ چوہدری شاہنواز کی صاحبزادی ہیں۔ وہ راجہ ندیم سہیل کی شریکِ حیات اور بیرونِ ملک مقیم راجہ نعیم سہیل کی بھابھی ہیں۔

ان کی اس تعلیمی کامیابی پر عزیز و اقارب، اہلِ علاقہ اور دوست احباب نے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر صنم نواز جنجوعہ نے اپنے خاندان اور علاقے کا نام روشن کیا ہے۔ یاد رہے کہ اس وقت وہ اپنے شوہر اور بچوں کے ہمراہ امریکہ میں مقیم ہیں۔