اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کے خلاف دائر درخواست پر بڑا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں فوری طور پر عہدے پر بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
یہ فیصلہ جسٹس بابر ستار کے اُس سابقہ فیصلے کو معطل کرتے ہوئے سنایا گیا ہے جس کے تحت میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔