مری میں عید میلاد النبیؐ کہ تیاریاں اپنے عروج پر ہیں 12 ربیع الاول کا مرکزی جلوس جامع مسجد غوثیہ سے نکالا جائیگا۔ارشد محمود عباسی۔

مری(اویس الحق سے)ملکہ کوہسار مری میں جشن عید میلادالنبیؐ کی تیاریاں عروج کی جانب گامزن ہیں۔گلی محلے بازار مساجد ومدارس مزارات اور لوگوں کے گھر میلاد کے جھنڈوں پینا فلیکس اور برقی قمقموں سے سجنے لگے،مری بھر میں محافل میلادؐ کا انعقاد کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء پاکستان و مرکزی میلاد وسیرت کونسل ضلع مری کے سرپرست اعلیٰ ارشد محمود عباسی آف پوٹھہ شریف نے کیا اور کہا کہ 12ربیع الاول شریف کو مرکزی جلوس جامع مسجد غوثیہ مری سے دن ایک بجے نکالا جائے گا۔

جلوس میں مری کے مختلف مقامات دربار عالیہ پوٹھہ شریف، پھگواڑی،کشمیری بازار علیوٹ، دانوئ بیر گراں، گھوئ سہربگلہ، کاسیری، نمبل ستال بروری،چٹہ موڑ لوئر بازار مری مدینہ مسجد کشمیر پوائنٹ ودیگر علاقوں سے غلامان مصطفیٰؐ جلوسوں کی شکل میں مرکزی جلوس میں شمولیت اختیار کر یں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ مرکزی جلوس اپنے مقررہ روٹ سے ہوتا ہوا مرکزی میلاد چوک جی پی او پہنچے گا وہاں پر دربار عالیہ پوٹھہ کے زیر اہتمام مرکزی میلاد سٹیج پر عظیم الشان میلاد مصطفی وختم نبوتؐ کانفرنس منعقد ہوگی جہاں پر علماء کرام کے خطابات ہونگے۔جلوس کے جملہ منتظمین نے عوام سے ڈسپلن کے ساتھ با وضو درود وسلام کا ورد کرتے ہوئے شرکت کی اپیل کی ہے۔