کلر سیداں(یاسر ملک)پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی ماہِ اگست 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن نے ریجنل آفیسر ڈی ایس پی محمد عرفان بٹ کی زیرسربراہی گزشتہ ماہ میں 85 ایف آئی آر کا اندراج کرایا۔ 01 عدد پسٹل معہ 05 روند جبکہ 02 چوری شدہ گاڑیاں اور 01 موٹرسائییکل اور 01 لیٹر شراب برآمد کی۔ 43 مجرم اشتہاری ، 42 عدالتی مفرور گرفتار کیے۔ 30755 ای چالان کیۓ۔ گاڑیوں میں غیرمعیاری گیس سلنڈر نصب کرنے پر 61 ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ ای ایپ چیکنگ میں 87922 پرسن اور 340816 وہیکل چیک کیےگئے۔ دوران سفر 271 پریشان حال مسافروں کی مدد کی گئی۔ جس میں 03 فرسٹ رسپانڈ اور طبی امداد شامل ہے۔ 04 گمشدہ بچوں کو بحفاظت ورثاء کے حوالے کیا۔ 548 شہریوں کو ڈرائیونگ لائیسنس جاری کیےگئے۔ 1651 کم عمر جبکہ 2186 بدوں کاغذات و ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے موٹرسائیکل بند کیےگئے۔ پوسٹوں پر کمیونٹی پالیسنگ کی میٹنگز اور روڈ سیفٹی کی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ مزید ریجن ہاۓ میں ہیلتھ کلینک کا آغاز کیا گیا ، فری میڈیکل کیمپ لگاۓ گئے اور تھلیسیمیا سے متاثر بچوں کیلیۓ بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا جن میں 218 یونٹ بلڈ کولیکٹ کیا گیا۔ جس کو عوامی حلقوں میں خوب سراہا گیا۔
