کلرسیداں (نمائند ہ پنڈی پوسٹ)چوآ خالصہ میں سابقہ رنجش پر چوہدری شعیب الطاف پر قاتلانہ حملہ،ملزم ہاشم نے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کرتے ہوئے چوہدری شعیب الطاف کو شدید مضروب کردیا،ابتدائی طبی امداد کے بعد مضروب چوہدری شعیب الطاف کو سیریس حالت میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا،کلرسیداں پولیس نے ہاشم ولد تنویر خلاف مضروب کے بیان پر اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم تشکیل دے دی۔
بحالت مضروبی چوہدری شعیب الطاف نے پولیس کو بیان دیا کہ رات ہوٹل سے چائے پی کر چوآ بازار سے گھر جانے لگا تو اسی اثناء میں ہاشم نے کہا گلی میں کچھ مشکوک آدمی ہیں انکو دیکھتے ہیں،گلی میں پہنچا تو پیچھے سے ہاشم نے بانیت قتل مجھ پر فائرنگ کی، جو مجھے دائیں وکھی پیچھے جانب لگا ،ہاشم موقع سے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا،شور واویلا کرنے پر زین العابدین ، طارق نے علاج معالجے کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں منتقل کیا،ہاشم نے سابقہ دشمنی پر پر قاتلانہ حملہ کیا، کارروائی کی جائے۔