ٹیکسلا۔ روٹری کلب اسلام آباد میٹرو پولیٹن کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی کی مناسبت سے الخدمت فاؤنڈیشن گرلز اسکول حسن ابدال میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ و اساتذہ نے بھرپور شرکت کی۔ طالبات نے پاکستان سے اپنی محبت اور اعتماد کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے ملی نغمے اور تقاریر پیش کیں، جنہیں شرکاء نے بے حد سراہا۔ تقریب کے دوران شجرکاری مہم کا بھی آغاز کیا گیا، اس موقع پر صدر روٹری کلب اسلام آباد، رئیر ایڈمرل (ر) شاہد سعید نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ نوجوان نسل میں حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینا اور ماحول دوست سرگرمیوں کو عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تقریب میں روٹری کلب کے سینئر اراکین و ممبرز نے شرکت کی شرکاء میں شوکت مسعود، تعظیم چوہدری، ماجد قریشی، عدیل جمال، ملک شبیر، راجہ محمد شبیر، ملک ظہور احمد اور نادیہ عماد نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر فعال تعاون اور بہترین رابطہ کاری پر رکن سید ولی اللہ حسینی کو خصوصی طور پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور تمام شرکاء و منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا۔
اہم خبریں
عالمی یومِ مزدور کلرسیداں میں انتظامیہ نےواک اور خصوصی تقریب کا اہتمام کیا
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا
وفاقی دارالحکومت میں پیٹرول پمپس پر شہریوں کا ہجوم،انتظامیہ کا اہم پیغام جاری
وائس چئیرمین آل پاکستان پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی خبروں کو افواہ قرار دیا
سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق خاتون اول کے 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت
کم لاگت پر اپنی چھت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،شہباز شریف
اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے تبادلوں کا معاملہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا
تھانہ صدر بیرونی نجی کمپنی کی دودھ سپلائی کرنے والی گاڑی پر مسلح ڈکیتی کی واردات ڈکیت14 لاکھ 85 ہزار روپے اور موبائل لوٹ کر فرار
فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی مضر صحت جوس تلف دو لاکھ جرمانہ
گھر سے کروڑ روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیورات چرانے والا شخص گرفتار