مری(اویس الحق سے)مری میں ہونے والی مون سون کی شدید بارشوں کے باعث دریا گلی گراں سے تعلق رکھنے والے رضا احمد کا گھر لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے سے بری طرح تباہ ہو گیا۔گھر کی دیواریں ایک فٹ سے زائد زمین میں دھنس گئیں۔فرش میں گڑھے پڑ گئے اور یوں مکان مکمل طور پر تباہ و برباد ہو گیا۔ مشکل کی اس گھڑی میں اہل علاقہ نے ان کی مدد کرتے ہوۂے ان کو فیملی سمیت موت کی اس دلدل سے کچھ حد تک تو نکال لیا لیکن لاکھوں کا نقصان فلحال ان کا مقدر بن گیا گیا ہے،محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پالنے والے رضا احمد اب حکومتی مدد کے منتظر ہیں اور اپنے خاندان سمیت دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے۔
ایسے میں آنکھوں میں آنسو رکھے ہوئے رضا احمد کا کہنا ہے کہ میرے حالات ایسے نہیں ہیں کہ ایک اینٹ تک بھی رکھ سکوں،تمام زندگی محنت کرتے ہوئے گزار دی جبکہ پوری زندگی کی جمع پونجی اپنے اس گھر پر لگادی اور آج اپنی آنکھوں سے سب تباہ ہوتے دیکھ رہا ہوں۔
تباہی کے باعث رضا احمد اور اہلخانہ عارضی طور پر قریب ہی ایک گھر میں پناہ لینے پر مجبور ہیں،متاثرین نے اعلیٰ حکام خصوصی ڈی،سی مری سے مطالبہ کیا یے کہ جائے وقوعہ کا معائنہ کیا جائے اور انصاف کے تحت ہر ممکن معاون کیا جائے انھوں نےوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، ایم،این،اے اسامہ اشفاق سرور اور ضلعی انتظامیہ، ڈپٹی کمشنر سے مشکل کی اس گھڑی میں مالی مدد کی اپیل کی ہے۔