پولیس حراست یا اغواء؟ تھانہ گوجرخان سے نوجوان غائب

گوجرخان (نمائندہ پنڈی پوسٹ)گوجرخان کے نواحی علاقے بڑکی چوہان سے تعلق رکھنے والا نوجوان حق نواز گزشتہ شام چھ بجے سے مبینہ طور پر پولیس کی تحویل میں لاپتہ ہے۔ نوجوان کی والدہ نازیہ عمر کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا محنت مزدوری کر کے گھر کا خرچ چلاتا ہے، مگر پولیس نے اسے بلاوجہ اٹھا لیا۔

نازیہ عمر کے مطابق جب انہوں نے تھانہ گوجرخان سے رابطہ کیا تو عملے نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نہیں معلوم حق نواز کہاں ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور ان کے بیٹے کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر میرا بیٹا کسی جرم میں ملوث ہے تو قانونی کارروائی کے مطابق اسے عدالت میں پیش کیا جائے، اس طرح غائب کر دینا ماں کے لیے ناقابل برداشت ہے۔نازیہ عمر نے میڈیا سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کو اجاگر کرے تاکہ انصاف کی راہ ہموار ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں