واہ کینٹ ۔ پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے سینئر وائس پریزیڈنٹ اور مینیجر کسٹمر آپریشنز سعید احمد نے پروموٹ ہونے والے ملازمین میں ترقی کے لیٹرز تقسیم کیے۔ وحید حیدرشاہ نے ترقی حاصل کرنے والے ملازمین سجاد بھٹی،بابر عزیز ،ممتاز عالم اور یونس خان کو مبارکباد دی ۔انھوں نے اس موقع پر ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ CBA ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل ہے ۔ پورے ملک میں ملازمین کی ترقیاں اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ ہم چارٹر آف ڈیمانڈ کے حصول کے لیے اپنی جہدوجہد کررہے ہیں ۔ اسی طرح ملازمین کے حق میں آنے والے اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں نے بھی ہمیں بہتری کی امید دلائی ہے۔ پی ٹی سی ایل انتطامیہ جلد از جلد چارٹر آف ڈیمانڈ منظور کرے تاکہ ملازمین مطمئن ہو کر اپنے فرائض سر انجام دے سکیں
