23

لفٹ لینے کے بعد حساس ادارے کے افسر کو لوٹ کر شدید زخمی کر دیا

راولپنڈی تھانہ راوت کی حدود میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں حساس ادارے کے افسر کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا گیا۔ حملہ آور نے افسر کی گاڑی، نقدی اور موبائل فون چھین لیا، اور مزاحمت پر فائرنگ کر دی جس سے افسر شدید زخمی ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق، افسر نے بحریہ ٹاؤن کے قریب ایک نامعلوم شخص کو لفٹ دی تھی، جس نے کچھ دیر بعد اسلحہ نکال کر فائرنگ کر دی۔ ملزم افسر کی گاڑی اور دیگر اشیاء لے کر فرار ہو گیا اور زخمی افسر کو پنجاب کانسٹیبلری راوت کے قریب پھینک کر موقع سے فرار ہو گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او روات موقع پر پہنچے، زخمی افسر کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے ایک خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

ایس ایچ او روات نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور یقین دلایا کہ راوت پولیس جلد ہی اس سنگین واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لے گی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں