23

امام بارگاہ پنجتنی اٹک شہر میں عشرہ محرم الحرام1447ھ کے سلسلے میں یکم محرم الحرام سے9محرم الحرام تک خطیب اہلبیت ،معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر علامہ اشعل عباس آف کراچی روزانہ رات کی مجالس سے خطاب کریں گے ۔

اٹک : امام بارگاہ پنجتنی اٹک شہر کے صدر سید رضا حیدر نقوی نے مقامی ضلعی انتظامیہ کو باضابطہ طور پر عشرہ محرم الحرام1447ھ کے سلسلے میں یکم محرم الحرام سے9محرم الحرام تک مجالس اور جلوسوں کے انعقاداور وقت سے متعلق تحریری طور پر دے دیئے ہیں،اس میں واضح طور پر تحریر کیا گیا ہے کہ تمام پروگرام ضلعی انتظامیہ کی ایس او پیز(SOP)کے تحت شروع اور اختتام پذیر ہونگے ،یہ پریکٹس ہر سال محرم الحرام کے ماہ میں کی جاتی ہے ،ہمارے رضاکاران ،مجالس و جلوسوں کے بانیان اور امام بارگاہ پنجتنی اٹک شہر کے عہدیداران سے سیکیورٹی برانچ اور سپیشل برانچ کے افسران سے ملاقات کی ہے ،جبکہ ضلعی امن کمیٹی کا ایک اجلاس جناح ہال ضلع کونسل اٹک میں منعقد ہوا ہے ،جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر اٹک رائو عاطف رضا نے کی تھی ،اجلاس میں تمام مسالک کے جید علمائے کرام نے شرکت کی اور آپس میں امن و بھائی چارے کی فضاء کو برقرار رکھتے ہوئے محرم الحرام کے ان ایام کو مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ،یہاں یہ بات قبل ذکر ہے کہ امام بارگاہ پنجتنی اٹک شہر میں عشرہ محرم الحرام1447ھ کے سلسلے میں یکم محرم الحرام سے9محرم الحرام تک خطیب اہلبیت ،معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر علامہ اشعل عباس آف کراچی روزانہ رات کی مجالس سے خطاب کریں گے ۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں