5

ایبٹ آباد: نیشنل کراٹے چیمپئن شپ 2025 میں کلرسیداں کے عبدالہدی کا گولڈ میڈل، عبداللہ نے برانز میڈل جیت لیا

ایبٹ آباد میں منعقد ہونے والی 31ویں نیشنل کراٹے چیمپئن شپ 2025 میں کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے محمد عبدالہدی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا، جبکہ محمد عبداللہ نے بہترین مقابلہ کرتے ہوئے برانز میڈل حاصل کیا۔

محمد عبدالہدی معروف کراٹے کوچ پرویز اقبال کے صاحبزادے ہیں، جو خود بھی کھیلوں کے میدان میں اہم مقام رکھتے ہیں۔ عبدالہدی کی یہ کامیابی ان کی مسلسل محنت، تربیت اور عزم کا نتیجہ ہے، جس نے نہ صرف اپنے علاقے بلکہ پورے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

اس قومی چیمپئن شپ میں ملک بھر سے درجنوں کھلاڑیوں نے شرکت کی، جنہوں نے کراٹے کے مختلف مقابلوں میں اپنی مہارت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں