16

گوجرخان ٗکنویں میں گرنے والے دو افراد کو ریسکیو نے بچا لیا

گوجرخان (نمائندہ پنڈی پوسٹ)گوجر خان کے علاقے ڈھوک نیلم، مانکیالہ مسلم سکھو روڈ پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں کام کے دوران دو افراد اچانک کنویں میں گر گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے حرکت میں آئے اور ایمرجنسی وہیکلز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو اہلکاروں کی بروقت کارروائی سے دونوں افراد کو بحفاظت کنویں سے نکال لیا گیا۔ ریسکیو آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا اور ابتدائی طبی امداد بھی فراہم کی گئی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں