لاہور (نمائندہ پنڈی پوسٹ) گورنر ہاؤس لاہور میں اسرائیلی برائنڈ ،غیر ملکی مشروبات اور منصوعات کے استعمال پر مکمل پابندی کردی گئی ،
گورنر پنجاب نے بلاول بھٹو کو چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے بلاول بھٹو کو اپنا نوجوان چیئرمین منتخب کیا جس پر پارٹی اور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔گورنر ہاؤس لاہور میں اسرائیلی برائنڈ ،غیر ملکی مشروبات اور منصوعات کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی گئی
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا غزہ اور فلسطین کے نہتے مسلمانوں پر ظلم دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔جب تک گورنر پنجاب ہوں گورنر ہائوس میں تمام غیر ملکی مشروبات اور منصوعات کے استعمال پر پابندی ہو گی۔ایسی تمام اشیاء جس سے اسرائیل اور غیر مسلموں کو مالی فائدہ پہنچے بائیکاٹ کرنا ہوگا۔