روات بس اور ڈمپر میں تصادم 5 افراد زخمی

روات (نمائندہ پنڈی پوسٹ) چھنی پل کے قریب مندرہ جی ٹی روڈ گوجرخان ٹریفک حادثہ میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں ریسکیو 1122 کے عملے نے 3 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو راولپنڈی ہسپتال شفٹ کیا جبکہ 2 زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ریسکیو 1122 کنٹرول روم میں صبح 4:43 نزد چھنی پل مندرہ جی ٹی روڈ گوجرخان، راولپنڈی ایمرجنسی کال موصول ہوئی ہے کہ ایک بس اور ڈمپر میں تصادم ہوا ہے۔ریسکیو 1122 کی 4 ایمبولینس اور ایک ایمرجنسی وہیکلز موقع پر پہنچی۔حادثے میں 5 افراد زخمی ہوئے ریسکیو کے عملے نے 3 زخمیوں ایک مرد اور دو خواتین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی شفٹ کر دیا جبکہ 2 زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی

۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈمپر نے اچانک لین تبدیل کی جس کی وجہ سے پیچھے سے آنے والی بس نے اسے ہٹ کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں