راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)مال خانے سے چوری ہونے والی کروڑوں روپے کی کرنسی خرد برد معاملہ .سابق ایس ایچ او مندرہ انسپکٹر ملک یاسر اعوان کو ڈسمس کردیا گیا ڈسمس کرنے کے احکامات سی پی او خالد ہمدانی نے جاری کیے ۔
ایس ایچ او مندرہ انسپکٹر ملک یاسر اعوان اور ہیڈ کانسٹیبل اسد محمود اور پرائیویٹ شہری کے خلاف10 کروڑ روپے کی کرنسی خرد برد و چوری کرنے کا مقدمہ درج ہے ۔ راولپنڈی پولیس نے ملزمان سے کرنسی برآمد بھی کر رکھی ہے ۔