استحکام پارٹی کے رہنماعامر کیانی،فیاض چوہان انتخابات سے دستبردار

را ولپنڈ ی (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن اور تحریک استحکام پارٹی میں سیٹ ایڈ جسمنٹ سے سا بق وفا قی وزیرغلا م سرور خا ن قو می اسمبلی کے حلقہ این اے 53 سے دستبر دار ہو نے پر مجبو ر۔ آئی پی پی کے عا مر کیا نی را ولپنڈ ی اور اسلا م آ با د دو نو ں سیٹو ں سے دستبر دار ہو گئے اور انتخا بی سیا ست سے کنا رہ کشی کر گئے،ڈویژنل صدر شیخ طارق مسعو د بھی کینٹ کے قو می اور صوبا ئی حلقہ سے دستبر دار ہو گئے جبکہ فیا ض الحسن چو ہا ن سمیت چار رہنما ابتدا میں ہی انتخا بی دوڑ سے با ہر ہو گئے اس وقت ضلع راولپنڈ ی کی 7قو می اور 14صو با ئی اسمبلی نشستو ں پر تحر یک استحکا م پا ر ٹی کے صرف 3امید وا ر انتخا بی ا کھا ڑ ے میں رہ گئے ہیں ٹیکسلا قو می حلقہ سے غلا م سر ور خا ن،صوبا ئی حلقہ سے ان کے بھتیجے اور پی پی 15سے حامد نواز راجہ انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔

غلا م سر ور خا ن ہمیشہ این اے 53چکری اور این اے 54ٹیکسلا سے مید ان میں اترتے تھے اس بار سیٹ ایڈ جسمنٹ کے با عث ایک سیٹ چھوڑ نے پر مجبور ہو گئے۔پی ٹی آ ئی چھوڑ نے کے بعد غلام سر ور خان کے کئی قا بل اعتمادسیا سی دھڑ ے سا تھ چھوڑ گئے۔ اس بار ان کا مقا بلہ بیک وقت تحر یک انصا ف،پیپلز پا ر ٹی،تحر یک لبیک اور چو دھر ی نثا ر علی خان سے ہے جبکہ مسلم لیگ ن ٹیکسلا کا ایک بڑا دھڑا بھی ان کی مخالفت کر رہا ہے ان کے خلقہ انتخاب ٹیکسلا کینٹ بورڈ اور واہ کینٹ بور ڈ کے تمام منتخب ممبران بھی ان کے مخالفت وھڑے کی حمایت کر نے لگے ہیں تا ہم اس کے باوجود غلام سرورخان کا کہنا ہے کہ وہ ٹیکسلا کی اپنی روایتی سیٹ پر سب کو بچھاڑتے ہوئے کا میاب ہوں گے


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

اپنا تبصرہ بھیجیں