ہماری بجلی بحال کرو طلبا کا سکول میں مظاہرہ

کلر سیداں ‘گورنمنٹ پرائمری سکول جھلہ جندراہ یو سی نلہ مسلماناں تحصیل کلر سیداں حالیہ بارشوں کی وجہ سے سکول کا (25KV) ٹرانسفارمر گزشتہ ایک ماہ سے خراب ہے۔شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے بچے بلک اٹھے اور اس ماحول میں بچوں کےلئے تعليم حاصل کرنا بہت دشوار ہو چکا ہے۔ایس ڈی او آئسکو چوآخالصہ بھی ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کر رہیے ہیں. طلبہ وطالبات نے سکول میں پلے کارڈ اٹھا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ھے، طلبہ اور ان کے والدین کا موقف ہے کہ سکول گورنمنٹ کا ہے تو یہ ذمہ داری بھی گورنمنٹ اور واپڈ پر عائدہوتی ہے۔ انہوں نےحکومت وقت اور چیرمین واپڈا سے اصلاح احوال کی اپیل کی ھے امید ھے کہ ان معصوم طالب علموں پر رحم کھاتے ہوۓ یہ مسٸلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جاۓ گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں